کامن یونٹ پروگرام کی اہم اسامیوں کیلئے ڈاکٹرزکی تعیناتی کافیصلہ

 کامن یونٹ پروگرام کی اہم اسامیوں کیلئے ڈاکٹرزکی تعیناتی کافیصلہ

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وزارت قومی صحت نے کامن مینجمنٹ یونٹ پروگرام برائے انسداد ایڈز، ملیریاو ٹی بی کے نیشنل کوآرڈینٹر و ڈپٹی کوآرڈینٹر کی اسامیوں پرڈاکٹرز کی تعیناتیوں کافیصلہ کیاہے ۔

 وزارت قومی صحت نے چار ماہ سے کامن یونٹ پروگرام برائے انسداد ایڈز ، ٹی بی او رملیریا کے نیشنل کوآرڈینٹر کاچارج گریڈ20 کے سیکرٹریٹ سروس کے افسر و جوائنٹ سیکرٹری بشیر کھیتران کو دیا ہواہے جو ڈاکٹر نہیں ہیں۔ وزارت قومی صحت نے ڈاکٹر زاور پبلک ہیلتھ ڈپلومہ کے حامل افسران کے انٹرویو کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ پہلے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کے متعلقہ قابلیت وتعلیم کے حامل ڈاکٹر ز کو ڈپٹی کوآرڈنیٹر کی اسامی پرتقرری کیلئے بلایا ہے ۔ آئندہ ماہ نیشنل کوآرڈینٹر کامن یونٹ پروگرام گریڈ20 کی اسامی پر تقرری کیلئے انٹرویوز کئے جائینگے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں