دھریالہ جالپ، سی ای او ہیلتھ جہلم کا صحت مراکز کا دورہ، انتظامات کی تعریف
دھریالہ جالپ (نمائندہ دنیا) سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال نے رورل ہیلتھ سینٹر جلالپور شریف، بی ایچ یو دھریالہ جالپ اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا۔
عملہ کی حاضری، او پی ڈی وارڈز، ڈسپنسری اور صفائی کے علاوہ ریکارڈ چیک کیا، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد محمود فاروقی اور بی ایچ یو دھریالہ جالپ کے انچارج ڈاکٹر اختر مالک کی کارکردگی اور انتظام کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ تحصیل ہسپتال میں قائم ہیلتھ کارڈ ڈیسک کو چیک کیا، رورل ہیلتھ سینٹر جلالپور شریف کے انچارج کو مزید صفائی اور تمام شعبوں میں کارکردگی بڑھانے کی تلقین کی۔