کانسٹیبل کا رینک جرائم کی روک تھام اور لاء اینڈ آرڈر کیلئے انتہائی اہم، ایس پی ہیڈکوارٹرز
راولپنڈی (خبرنگار) سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کی زیرصدرات پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس، ایس پی ہیڈکوارٹرز زنیرہ اظفر، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب، تھانوں کے سکیورٹی کانسٹیبلز اور DFCکی شرکت۔
ایس پی ہیڈکوارٹرز کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل کا رینک جرائم کی روک تھام اور لاء اینڈ آرڈر کیلئے انتہائی اہم ہے، سکیورٹی کانسٹیبل اور ڈی ایف سی سینئر پولیس افسران کیلئے آنکھ اورکان کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔