79 لاکھ روپے خورد برد کرنیوالے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج

79 لاکھ روپے خورد برد کرنیوالے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (خبرنگار) 79 لاکھ روپے خورد برد کرنے والے 2 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ وارث خان پولیس کو LITIGATION آفیسر میاں الیکٹرونکس ذیشان نے درخواست دی کہ موبائل شاپ پر فروخت شدہ 271 موبائل فونز کے 7900000  روپے کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوئے ۔ منیجر طاہر سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ رقم بلال اور اسد نے ملی بھگت سے خورد برد کر لی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں