کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2میں 9فروری کو پولنگ، تعلیمی ادارے بند رہیں گے
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ریٹرننگ آفیسر وارڈ نمبر 2عمران گلزار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ 2میں 9فروری کو ہونے والی پولنگ کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کے دن وارڈ 2 کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ریٹرننگ آفیسر عمران گلزار نے انتخابات کے پرامن، شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔