سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر نے سیکرٹری صحت کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی کے طالب علموں کو عالمی ریسرچ اور طبی رجحان سے آگاہ رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ بعدازاں رات گئے ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا قومی صحت کارڈ پروگرام کے تحت بہترین کارکردگی کے حامل ڈاکٹرز اور عملہ کو تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔