شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں:کمشنر راولپنڈی

شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں:کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل نے بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے ہسپتال میں موجود ادویات کے سٹاک، ایمرجنسی اوراو پی ڈی کا معائنہ کیا۔

او پی ڈی میں مر یضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے استفسا ر کیا، انہوں نے کہا کہ شہری ہسپتال آتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں سے سختی سے ہدایت کی کہ ہسپتال میں سٹاف کی غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں