راولپنڈی کے اساتذہ کا الیکشن ڈیوٹی کے بائیکاٹ کا اعلان

راولپنڈی کے اساتذہ کا الیکشن ڈیوٹی کے بائیکاٹ کا اعلان

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی کے اساتذہ نے الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، ووٹرز کی تصدیق پر مامور اساتذہ چیک نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے، اساتذہ نے فوری طور پر ڈیوٹیوں کے معاوضہ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

 اساتذہ نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے اسی طرح کا سلسلہ جاری رکھا تو ہم ان کے رویہ کے خلاف آئندہ الیکشن کمیشن کی کسی بھی ڈیوٹی کا بائیکاٹ کریں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں