بھتہ وصولی پر مقدمہ درج

بھتہ وصولی پر مقدمہ درج

اسلام آباد (خبر نگار ) تارکول پلانٹ جانے والی گاڑیوں سے چونگی بنا کر بھتہ وصول کرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ترنول پولیس کو ملک ظہیر نے بتایاکہ اس نے مارگلہ میں تارکول پلانٹ لگارکھے ہیں، نعیم شاہ وغیرہ نے تین جگہوں پر چونگی لگا کر ناجائز بھتہ لیناشروع کیاہواہے ، اگر بھتہ نہ دیں تو گاڑیوں کی آمد روفت روک دیتے ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں