جڑواں شہروں سے 9اغوا

 جڑواں شہروں سے 9اغوا

راولپنڈی ،اسلام آباد (خبرنگار) جڑواں شہروں سے 2جواں سالہ لڑکیوں، شادی شدہ خاتون سمیت 9افراد کو اغوا کرلیا گیا ۔

 پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقے سے شفیق احمدکی بیٹی(ک) ، پیرودھائی سے نذیر احمدو لڑکی (س) ، صادق آباد سے نادیہ ذہنی مریض لڑکی (ش) ، روات سے اظہر علی کی زوجہ (ک) کو اغواء کرلیا گیا ، آب پارہ میں شہزاد خان کے بھائی شیراز کو نامعلوم نے ، شہزاد ٹائو ن میں طارق کے بیٹے کو نامعلوم نے اورنگزیب کے صاحبزادے عبداللہ کو نامعلوم نے ، کھنہ میں ووا ن خان کے بھائی مہربان خان کو نامعلوم نے اغوا کرلیا، ادھر گولڑہ پولیس کو صبا شاہین نے بتایاکہ اسکے ماموں ذوالفقار اور ان کے بیٹوں نے اسکی خالہ اور اسکے پانچ بچوں کو اغواکرلیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں