سیکٹر ای 12/1میں بقیہ کاموں کیلئے ٹینڈرز کی منظوری
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سی ڈی اے انتظامیہ نے سیکٹر ای -12/1 میں باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے ٹینڈرز کی منظوری دے دی ۔
اس ضمن میں ٹینڈرز اخبارات میں جلد ہی شائع کردئیے جائیں گے جبکہ انجینئرنگ اینڈ ڈیزائن ونگ نے سیکٹر ای-12/1 کے ڈیزائن اور تخمینے کو حتمی شکل بھی دے دی ہے ای -12/1 کے ترقیاتی کاموں کے لئے 574 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔