23ملزمان گرفتار ،1600سے زائد پتنگیں ،37ڈوریں برآمد

23ملزمان گرفتار ،1600سے  زائد پتنگیں ،37ڈوریں برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے 23ملزمان گرفتار کرکے 1600سے زائد پتنگیں اور37ڈوریں برآمد کرلیں۔

بنی پولیس نے ملزم عبدالعزیز سے 500پتنگیں، پیرودہائی نے محمد احمد سے 120پتنگیں اور10ڈوریں،وارث خان نے 7ملزمان عزیز احمد، احتشام، عبیدالرحمن، محمد شعیب، رضوان، تاج ولی اور علی وقاص سے 199 پتنگیں اور 11ڈوریں، نیوٹاؤن نے 5ملزمان فرحان شبیر، محمد وقار، محمد افضل، سردار اور عامر رشید سے 135 پتنگیں اور1ڈور، صادق آباد نے ندیم احمد سے 50پتنگیں، ایئر پورٹ نے 4ملزمان محمد عاطف، محمد جنید، جمشید علی اور امجد سے 160پتنگیں اور7 ڈوریں،ٹیکسلا نے 3ملزمان منیب احمد،نوید شاہ اور شجاعت حسین سے 220پتنگیں اور 6ڈوریں،واہ کینٹ پولیس نے حارث عزیز سے 300پتنگیں اور2ڈوریں برآمدکرکے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں