جماعت جلالیہ کی صدیق اکبر کانفرنس،علماکا پر مغز خطاب

جماعت جلالیہ کی صدیق اکبر کانفرنس،علماکا پر مغز خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) خلیفہ اول حضرت صدیق اکبر ؓ نے محبت رسول اور وفائے رسول کی وہ تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار جماعت جلالیہ کے زیر اہتمام یوم سیدنا صدیق اکبر کے سلسلے میں قومی سالانہ سیدنا صدیق اکبر کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفر نس کی صدارت صاحبزادہ ہارون جلال شاہ مشہدی اور پروفیسر ڈاکٹر مفتی ظفر اقبال جلالی نے کی جبکہ مولانا غلام سرور ہزاروی مرکزی صدر ،علامہ مولانا مفتی نواز بشیر جلالی ،مولانا غلام مرتضیٰ صدیقی،غازی ثاقب شکیل ،حافظ لیاقت علی ،علامہ پیر جہانگیر شاہ سعیدی، علامہ نواز بشیر جلالی اورملک بھر سے آئے ہوئے علما و مشائخ عظام نے خطاب کیا ،کانفرنس میں آل پاکستان مقابلہ حسن تقریر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ایوارڈ ز اور شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں