سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب 43کلو منشیات برآمد،دو ملزمان گرفتار

 سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب 43کلو منشیات برآمد،دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )اے این ایف انٹیلی جنس کی اطلاع پر کارروائی میں سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے43 کلوگرام سے زائد منشیات برآمدکرلی گئی ۔

اے این ایف حکام کے مطابق برآمدشدہ منشیات میں 25.2کلوگرام چرس اور 18 کلوگرام افیون شامل ہے ،منشیات ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی،دورانِ کارروائی محمد حمزہ اور محمد اشرف نامی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا،دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں