اسلامی یونیورسٹی میں22طلبا فارغ ،4کے سمسٹر ختم

 اسلامی یونیورسٹی  میں22طلبا فارغ ،4کے سمسٹر ختم

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے حالیہ پرتشدد واقعے میں ملوث 26 طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوے 22 طلبا کو جامعہ سے بے دخل کر دیا جبکہ 3 طلبا کا داخلہ ایک سمسٹر کیلئے جبکہ ایک کا داخلہ دو سمسٹر کیلئے ختم کر دیا ۔

 یونیورسٹی کے ترجمان ناصر فرید نے 3 جنوری کو پیش آنے والے واقعے میں ملوث طلبا کے خلاف کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انضباطی کمیٹی نے اس واقعے میں ملوث طلبا کو شو کاز نوٹسز جاری کئے تھے جس کا جواب دینے کے  لئے انہیں 72 گھنٹوں کا وقت دیا گیا تھا جس کے بعد شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے ان 26 طلبا کے خلاف کمیٹی نے کارروائی کا فیصلہ کیا، ترجمان نے بتایا ہے کہ شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید 6 طلبا کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں