نیشنل پریس کلب کے الیکشن آج ہونگے

نیشنل پریس کلب کے الیکشن آج ہونگے

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) نیشنل پریس کلب کے الیکشن آج ہونگے 2808 صحافی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

الیکشن میں آزاد جرنلسٹ پینل ،جرنلسٹ پینل اور نیشنل جرنلسٹ پینل کے امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا ،صبح ساڑھے نوبجے سے رات آٹھ بجے تک پولنگ ہوگی تاہم نما زجمعہ اور دوپہر کے کھانے کے لئے دن ڈیڑھ سے ڈھائی بجے تک ایک گھنٹہ کا وقفہ ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں