کورونا :پاکستانی رضاکارنے چین میں اہم کردار ادا کیا

  کورونا :پاکستانی رضاکارنے چین میں اہم کردار ادا کیا

اسلام آ باد ( خصوصی وقائع نگار ) چین میں پاکستانی رضاکارنے شی آن میں کورونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے شہر شی آن کی نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک پی ایچ ڈی کے طالبعلم خانزادہ مزمل حسین نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد اور پاکستانیوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے ۔

اس سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو گی اور ہمیں مل کر کام کرنے کا موقع ملے گا،میں مطمئن محسوس کرتا ہوں کہ میں ایک رضاکار کے طور پر اپنے سکول کی وبائی امراض کے خلاف لڑنے میں مدد کرسکتا ہوں، حسین 2017 سے این پی یو میں کمپیوٹر سائنس انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، حسین نے کہامیں 28 ستمبر 2017میں چین آیا تھا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں