ایچ ای سی کے غیر قانونی نوٹیفکیشن پر حکم امتناع جاری

 ایچ ای سی کے غیر قانونی نوٹیفکیشن پر حکم امتناع جاری

اسلام آباد (دنیارپورٹ ) اسلام آباد ہا ئی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ہائرایجوکیشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ غیر قانونی نوٹیفکیشن پر حکم امتناع جاری کردیا۔

اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ منظور شدہ انجینئرنگ یونیورسٹیوں اور اداروں کی طرف سے جاری کردہ انجینئرنگ کی ڈگری اور ٹیکنالوجی( B-Tech)کی ڈگری برابر ہیں، مذکورہ نوٹیفکیشن نے ملک کی انجینئرنگ کمیو نٹی میں بے چینی اورتشویش کی لہر دوڑا دی تھی، پاکستان انجینئرنگ کونسل نے فوری رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9دسمبر2021کو تحریری طور پر ایچ ای سی کو فیصلے کی درستی کیلئے کہا بعد ازاں 17دسمبر کو اس مطالبہ کی یاد دھانی کرائی تاہم ایچ ای سی سے کوئی جواب موصول نہ ہوا،پی ای سی نے 25 جنوری کو مذکورہ نوٹیفکیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں