صحت کارڈ ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے ،شیراز کیانی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) تحریک انصاف اسلام آباد کے رہنما اور رکن ریجنل ایڈوائزری کمیٹی اسلام آباد ڈویژن راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی 100 فیصد آبادی کیلئے نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجرا وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے ۔
انصاف کارڈ سے اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے اور لوگوں کی صحت کے بجٹ کا خرچ بچے گا، اسلام آباد میں یہاں کے مستقل رہائشی بلا تفریق اپنی مرضی کے ہسپتالوں سے علاج کروا سکیں گے ، چاہے لنگر خانوں کا منصوبہ ہو یا پناہ گاہوں کا اور اب صحت سہولت کارڈ یہ سب منصوبے ملک کے پسماندہ طبقے کی فلاح کے لئے ہیں جن کا کبھی پاکستان کی تاریخ میں سوچا نہیں گیا۔