راولپنڈی :دو ڈکیت گینگز کے سرغنوں سمیت 7ملزمان گرفتار

راولپنڈی :دو ڈکیت گینگز کے سرغنوں سمیت 7ملزمان گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے دو ڈکیت گینگ گرفتارکرلئے ، تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلا ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ 4ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان میں صداقت، موسیٰ، وارث، ثناء اور شہر یار شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ رقم 1 لاکھ50ہزار روپے ، 1 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا ۔

ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کردیا گیا ،ادھر واہ کینٹ پولیس نے ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شیر خان عرف شیرواور ساتھی ملزم نوشیل شامل ہے ،شناخت پریڈ کے بعد ملزموں سے مسروقہ رقم 1 لاکھ 30 ہزار روپے ، 2 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں