سکھرحیدر آباد موٹروے کا منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر مکمل کرنیکا فیصلہ

 سکھرحیدر آباد موٹروے کا  منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر مکمل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی پریس ریلیزکے مطابق سکھرحیدر آباد موٹروے (M-6) کی تعمیر کا منصوبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی)کی بنیاد پر مکمل کیاجائے گا۔

306کلومیٹر طویل اس منصوبے کیلئے ٹینڈر قومی اور عالمی سطح پر مشتہر کیا گیا تھا،جس کے نتیجہ میں میسر ز ظاہر خان اینڈ برادرز اور میسرز ٹیکنوسی ایم سی،اے سی سی کنسورشیم کی طرف سے بڈز(Bids) وصول ہوئیں،ان کمپنیوں کی تکنیکی بڈزکو 25 نومبر2021 کو کھولا گیا جبکہ فنانشل بڈز کی پبلک اوپننگ کمیٹی ارکان کی موجودگی میں آج ( جمعرات )کو کی گئی،فنانشل بڈز کے تفصیلی جائزہ کے بعدسکھرحیدر آباد موٹروے کے منصوبے کاکام ایوارڈ کرنے کا فیصلہ کیاجائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں