چیئرمین پی ٹی اے سے سویڈ ش سفیر کی ملاقات،سرمایہ کاری پر گفتگو

چیئرمین پی ٹی اے سے سویڈ ش سفیر کی ملاقات،سرمایہ کاری پر گفتگو

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) سویڈن نے پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون اور سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی کااظہار کیاہے ۔

پاکستان میں سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن نے گزشتہ روز چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کی، سویڈش سفیر اور چیئرمین پی ٹی اے نے ملاقات میں پاکستان میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے شعبے میں سویڈش کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا،چیئرمین پی ٹی اے نے سرمایہ کاری اور دوطرفہ کاروباری مواقع کو بڑھانے کے حوالے سے سفیر سویڈن کی شراکت داروں کے ساتھ سر گرم کاوشوں کو سراہا، انہوں نے سفیر کو وزیراعظم کے \'\'ڈیجیٹل پاکستان وژن \" کے تحت پاکستان کے ٹیلی کام شعبے میں ہونے والی توسیع اور جدت سے متعلق آگاہ کیا، دونوں فریقین کی طرف سے آئی سی ٹی کے شعبے میں سویڈن اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں