نرسنگ کونسل :بولان کالج کوئٹہ کیلئے 230نشستوں کی منظوری

 نرسنگ کونسل :بولان کالج کوئٹہ کیلئے 230نشستوں کی منظوری

اسلام آباد(ایس ایم زمان) پاکستان نرسنگ کونسل نے بولان نرسنگ کالج کوئٹہ کیلئے بی ایس این سمیت مختلف ڈگری پروگرام کیلئے 230 نشستوں کی منظوری دیدی ، نرسنگ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ و ایڈمنسٹریٹر کونسل ڈاکٹر رانا محمد صفدر کی صدارت میں ہوا۔

پاکستان نرسنگ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بولان نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسزکوئٹہ کیلئے چارسالہ ڈگری پروگرام بی ایس این جینرک کی 50، دو سالہ پوسٹ آر این بی ایس نرسنگ کیلئے 50، دوسالہ سرٹیفکیٹ نرسنگ اسسٹنٹ کیلئے 40، دو سالہ لیڈی ہیلتھ وزیٹر کیلئے 30 ، ایک سالہ پوسٹ بیسک سپیشلائزیشن انتھسیزیا کیلئے 30 ، ایک سالہ پوسٹ بیسک سپیشلائزیشن کارڈیالوجی کیلئے 30 نشستوں کی منظوری دی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں