چھ ایس ایچ اوز کوشوکاز ،پانچ ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب

چھ ایس ایچ اوز کوشوکاز ،پانچ ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب

اسلام آباد (خبر نگار) آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں پراگریس رپورٹ نہ دینے سمیت اشتہاریوں کو گرفتار نہ کرنے پر سخت نوٹس لے لیااور پانچ ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب کرلی ۔

جبکہ چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز کوشوکاز نوٹسز جاری کردئیے ، آئی جی اسلام آباد نے مارک شدہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں پراگریس رپورٹ نہ دینے سمیت اشتہاریوں کو گرفتار نہ کرنے پر سختی سے نوٹس لے لیا اور پانچ سرکل ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب کرلی جبکہ چھ ایس ایچ اوز کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کردئیے ۔جن ایس ڈی پی اوز سے وضاحت طلب گئی ان میں شہزاد ٹاون، بھارہ کہو، سہالہ، سیکرٹریٹ اور کورال شامل جبکہ ایس ایچ او آبپارہ، سیکرٹریٹ، سہالہ، بھارہ کہو، کھنہ اور کورال کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں