جماعت اسلامی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منائے گی ، ڈاکٹر خالد محمود

جماعت اسلامی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور  انداز سے منائے گی ، ڈاکٹر خالد محمود

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منایا جائے گا۔

ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے کارکنان ہفتہ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منانے کا اہتمام کریں،سیمینارز،ریلیاں منعقد کی جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں