خطے کی ترقی افغانستان میں امن سے مشروط:قازق سفیر

خطے کی ترقی افغانستان میں امن سے مشروط:قازق سفیر

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) قازقستان کی حکومت پاکستان کے ساتھ ہر میدان اور ہر سمت میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے ، قازقستان نے پاکستان کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے ، مختلف شعبوں خاص کر معیشت، کلچر، تعلیم میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے مسلم انسٹیٹیوٹ کے تعلقات برائے پاکستان و قازقستان کے موضوع پر خصوصی لیکچر میں کیا ، سفیر نے کہا کہ خطے میں موجود ممالک کی ترقی افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے ، افغانستان میں امن کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ،

پاکستان اور قازقستان کے درمیان براہ راست فلائٹس کا آغاز خوش آئند ہے ، قازقستان میں آئل اور گیس کے وافر ذخائر ہیں اور وہ پاکستان کی توانائی کے شعبے میں معاونت کر سکتا ہے ، گیس پائپ لائن منصوبہ بھی مکمل کیا جا سکتا ہے، کلچر ، تعلیم، عسکری اور دیگر شعبہ جات کے ساتھ دونوں ممالک کو معیشت کا شعبہ مضبوط اور موثر بنا نے کی ضرورت ہے ، دونوں ممالک کی تجارت کے حجم میں بے پناہ اضافہ ہوا ، اس رفتار کا تسلسل قائم رکھنا ضروری ہے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں