عسکری بینک اور نسٹ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

عسکری بینک اور نسٹ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )عسکری بینک نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز ( نسٹ ) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت نسٹ میں تحقیق اور جدت کے لئے ایک سینٹر آف ایکسیلنس یعنی ڈیجیٹل انوویشن لیب کا مشترکہ قیام عمل میں لایا جائیگا۔

 اس مفاہمت نامے پر عسکری بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر خورشید ظفر اور نسٹ کی ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ ماریہ فہیم قادری نے عسکری بینک کے صدر اور سی ای او عاطف آر بخاری، انجینئر جاوید محمود بخاری ریکٹرNUSTاور دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کی موجودگی میں دستخط کئے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر عسکری بینک نے کہا کہ \\\'\\\'ڈیجیٹل انوویشن لیب عسکری بینک کے ڈیجیٹل اقدامات کے لئے ایک تحقیقی اورجدت کے فروغ کے مرکز کے طور پر کام کرے گی اور بینک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو جدید بنانے میں مدد کرے گی۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں