راولپنڈی: چوری، راہزنی، ڈکیتی کی 46 اسلام آباد میں 42 وارداتیں
راولپنڈی،اسلام آباد (خبرنگار) راولپنڈی میں 46 جبکہ اسلام آباد میں 42وارداتوں کے دوران ملزمان27موٹرسائیکل،4گاڑیاں جبکہ لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، پرائز بانڈز، طلائی زیورات، مال مویشی،موبائل فونز، لیپ ٹاپ گھریلو ودیگر قیمتی سامان لے اڑے ۔
پولیس کے مطابق کینٹ سے کامران جاوید،جلیل احمد، عمر سعید بنی سے نبیل خان،تھانہ سٹی سے شیخ سلیم، صادق آباد سے عمار ، عزیز خان،امجد خان، جہانزیب شبیر، محمدشبیر، صدر بیرونی سے اکرام حیدر، گوجر خان سے عزیز شبیر، ندیم رضا صدر واہ کینٹ سے اسامہ تنویر کے موٹر سائیکل، انڈسٹریل ایریا سے عدنان کی ریوو گاڑی، صادق آباد سے نواز خان، ایئر پورٹ سے شعیب محبوب، صدرواہ کینٹ سے محسن کی گاڑیاں، سیکرٹریٹ سے ارشد ،ترنول سے مبشر ، فرہاد،آئی ایریا سے فاروق ،کھنہ سے خورشید، ارسلان، سہالہ سے جمیل، شیراز کے موٹرسائیکل چوری جبکہ تھانہ کھنہ کے علاقے میں وقاص ، کورال میں اظہر اور وزیر علی سے موٹرسائیکل چھین لئے گئے ۔
آبپارہ میں عبدالوحید کے گھر گھسنے والے تین ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور نقدی چھین لی جبکہ بنی گالہ میں جمعہ گل خان کی جیب سے آٹھ لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ،تھانہ صدر بیرونی میں حمیرا پروین کا کتا لیبرا مالیتی 15000 روپے ، شگفتہ مسعود کے گھر سے لیپ ٹاپ، 40ہزار کے پرائز بانڈ،ایک لاکھ نقدی، ایک سونے کی انگوٹھی ،بالیاں اور قیمتی دستاویزات، حماد احمد کی بھینس مالیتی 65000 روپے ، گائے مالیتی 60000 روپے اور کٹی مالیتی 55000روپے ، مورگاہ میں میری جوسفین کے گھر سے طلائی زیورات مالیتی 11 لاکھ روپے چوری کرلئے ،دونوں شہروں میں متعدد دیگر وارداتیں بھی ہوئیں ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔