راولپنڈی میں 10دن کی طلب کے مطابق آٹا موجود

راولپنڈی میں 10دن کی طلب کے مطابق آٹا موجود

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سید نذارت علی نے کہا کہ گندم و آٹے کی ڈیمانڈ و سپلائی چین کو متوازن رکھنے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ متحرک ہے۔

انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس ٹریکنک پوائنٹس اور سیل پوائنٹس کی خصوصی نگرانی کرتے ہوئے سرکاری آٹے کی مقررہ ریٹس پر دستیابی یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ایڈ یشنل کمشنر کوآرڈ ی نیشن کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں اس وقت 58353 میٹرک ٹن کا سٹاک موجود ہے جو موجودہ ڈیمانڈ کے مطابق آئندہ 10دنوں کیلئے کافی ہے، راولپنڈی ڈویژن میں کل 301ٹریکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، گندم و آٹے کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے ڈویژن بھر میں 14چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں