تھانہ سنگجانی کی حدود سے 27سالہ نوجوان کی نعش برآمد

 تھانہ سنگجانی کی حدود سے  27سالہ نوجوان کی نعش برآمد

اسلام آباد( خبر نگار )تھانہ سنگجانی کے علاقہ سیکٹر B/17 کے سامنے جی ٹی روڈ کے قریب 26/27 سالہ نوجوان کی جزوی جلی نعش ملی ہے۔

 جسے پمز کے مردہ خانہ میں منتقل کر کے ورثا کی تلاش کی جارہی ہے ، ایس ایچ او اشتیاق کا کہنا ہے کہ جسم پر بظاہر تشدد کا نشان نہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقیقت واضح ہو گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں