سرچ آپریشن، 9ملزم گرفتار

سرچ آپریشن، 9ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) چونترہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، سرچ آپریشن چونترہ کے علاقے کھنگھر اور گردونواح میں کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں ذیشان، عثمان، اخلاق، فیصل، زعفران، نعیم، ناصر، حبیب اور رخسار شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 3کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں