تحصیل لنڈی کوتل کے عوام 5روز سے بجلی سے محروم

تحصیل لنڈی کوتل کے عوام 5روز سے بجلی سے محروم

خیبر (نمائندہ دنیا) لنڈیکوتل میں اندھیرے کے ڈیرے، علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے، خیبر تحصیل لنڈیکوتل کی بجلی گزشتہ 5روز سے مکمل طور پر منقطع، معمولات زندگی بری طرح متاثر۔۔۔

 4لاکھ سے زائد آبادی اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے، جمرود شاگئی کے مقام پر مین ٹاور سے نٹ بولٹ چوری ہوگئے تھے جس کے باعث ٹاور زمین بوس ہوا، بحالی پر کام جاری ہے۔ ٹیسکو کے مطابق چند روز میں لنڈیکوتل کی بجلی بحال ہو جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں