اسلام آباد پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے انسداد دہشتگردی کورس کا انعقاد
اسلام آباد ( خبر نگار ) اسلام آبادپولیس کے جوانوں کی استعداد کار اورپیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کیلئے انسداد دہشتگردی کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔۔۔
جوانوں کو انسدادد ہشتگردی تربیت پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں دی جائے گی،کور س میں فزیکل ٹریننگ، ویپن ہینڈلنگ،مغویوں کو بازیاب کرانے ، اسلحہ سے لیس عناصر کو قابو کرنے ، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی تربیت دی جائے گی۔