راولپنڈی،پرائس کنٹرول میکنیزم پر عملدرآمد یقینی بنانیکا فیصلہ

 راولپنڈی،پرائس کنٹرول میکنیزم پر عملدرآمد یقینی بنانیکا فیصلہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مری ابیرا ریاض نے اے ڈی سی آرکیپٹن (ر)قاسم اعجاز کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائس کنٹرول میکنیزم پر حکومتی ویژن کے مطابق موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اس ضمن میں اشیائے ضروریہ کی ڈیمانڈ اورسپلائی پر گہری نظر رکھی جائے گی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مری ابیرا ریاض نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صارفین کو اشیائے خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں