منشیات برآمدگی، مجرموں کو 2سال 4ماہ قید و جرمانے

منشیات برآمدگی، مجرموں کو 2سال 4ماہ قید و جرمانے

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عرفان اکرم نے منشیات کے 2مقدمات میں مجرموں کو اقبال جرم پر مجموعی طور پر 2سال 4ماہ قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

عدالت نے خاور عباس نامی ملزم کو 1سال 4ماہ قید سخت اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 15دن قید بھگتنا ہو گی، خاور عباس کو گزشتہ سال جنوری میں 1440گرام چرس برآمدگی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اسی عدالت نے عثمان خان نامی ملزم کو 1150گرام چرس برآمد ہونے پر 1سال قید سخت اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 15دن قید بھگتنا ہو گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں