مشینی زراعت سے پیداوار میں اضافہ کے منصوبے کاآغاز

مشینی زراعت سے پیداوار میں اضافہ کے منصوبے کاآغاز

جہلم(نمائندہ دنیا)ڈائریکٹر ایگریکلچر اعجاز احمد رندھاوہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے شعبہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات جاری رہیں گے ۔

ضلع جہلم میں مشینی زراعت کے فروغ سے زراعت کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے منصوبہ کا آغا ز کر دیا گیاہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت فیلڈونگ کے تحت زرعی آلات کی قرعہ اندازی ہوئی جس میں ضلع بھر میں کسانوں کو 5سالہ پروگرام کے تحت کروڑوں روپے کی سبسڈی پر جدید زرعی آلات تقسیم کئے گئے ،7 زمینداروں کو ویٹنگ لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں