اسلام آباد پولیس ٹریفک ڈویژن کے علیحدہ ہیڈ کوراٹرز کا قیام
اسلام آباد ( خبر نگار )17 سال بعد اسلام آباد پولیس ٹریفک ڈویژن کے علیحدہ ہیڈ کوراٹرز کا قیام،ٹریفک دفتر ایف ایٹ سے فیض آباد منتقل کردیا گیا، ٹریفک دفتر سیکٹر ایف ایٹ گرین بیلٹ میں واقع تھا۔
جس کو ختم کیا جا رہا ہے ،ٹریفک ڈویژن کے تما م امور فیض آباد دفتر سے انجام دیئے جائیں گے ،وفاقی وزیر داخلہ جلد نئے ٹریفک دفتر کا افتتاح کریں گے ۔نئے دفتر میں افسران وجوانوں کی رہائش اور دیگر انتظامات کا بندوبست کیا جائے گا، دفتر کی منتقلی کا عمل محدود مدت تک جاری رہے گا۔