گورنمنٹ کالج میں اکیڈمی کھولنے پرپرنسپل سے وضاحت طلب

 گورنمنٹ کالج میں اکیڈمی کھولنے پرپرنسپل سے وضاحت طلب

راولپنڈی (خاورنوازراجہ)گورنمنٹ کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن کے پرنسپل ڈاکٹراظہر کی جانب سے کالج کے بی بلاک میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نجی اکیڈمی کھول لی ہے جس کا باقاعدہ کرایہ لیا جا رہا ہے۔ش

راولپنڈی (خاورنوازراجہ)گورنمنٹ کالج فار بوائز سیٹلائٹ ٹاؤن کے پرنسپل ڈاکٹراظہر کی جانب سے کالج کے بی بلاک میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نجی اکیڈمی کھول لی ہے جس کا باقاعدہ کرایہ لیا جا رہا ہے اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف کالجز راولپنڈی ڈویژن کو شکایت کی گئی ہے کہ کالج کے پرنسپل نے غیر قانونی طور پر کالج کے اندر پرائیویٹ اکیڈمی قائم کر رکھی ہے جس کا بھاری کرایہ وصول کیا جا رہا ہے تاہم انہوں نے نجی اکیڈمی کھولنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کو آگاہ کیا اور نہ ہی کوئی اجازت لی اس پر ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے گورنمنٹ کالج فار بوائز کے پرنسپل ڈاکٹر اظہر سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے ۔

پرنسپل،وضاحت طلب

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں