ہندوستان جمہوریت کے نام پر سیاہ دھبہ ہے ، جے آئی کشمیر

 ہندوستان جمہوریت کے نام پر سیاہ دھبہ ہے ، جے آئی کشمیر

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد نے کہا ہے کہ 26جنوری ہندوستان کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے ،ہندوستان جمہوریت کے نام پر سیاہ دھبہ ہے ۔۔۔

 ہندوستان نے کشمیریوں سمیت کروڑوں انسانوں کو بنیادی انسانی حقوق سلب کررکھے ہیں،کروڑوں انسانوں کو طاقت کے زور پر غلام بنا رکھا ہے، ایسے غاصب ملک کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کامرتکب ہورہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں