ایف آئی اے کے 114کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا

  ایف آئی اے کے 114کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے پرائم منسٹر اسسٹنٹ پیکیج کے تحت بھرتی 114 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا ۔ترجمان کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کو ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر مستقل کیا گیا۔

مستقل ہونے والے ملازمین میں 13 اسسٹنٹ، 15 یو ڈی سی، 15 ایل ڈی سی، 5 سب انسپکٹرز، 11 اے ایس آئی, 33 کانسٹیبل ، سٹینوٹائپسٹ، ڈسپیچ رائیڈر، چوکیدار، مالی اور سوئپر بھی شامل ہیں ،مستقل کئے گئے ملازمین ایک سال کی مدت تک پروبیشن پر رہیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں