جاپان کی پاکستانیوں کیلئے ورک پرمٹ اضافہ کی یقین دہانی

جاپان کی پاکستانیوں کیلئے ورک پرمٹ اضافہ کی یقین دہانی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت سردار سلیم حیدر نے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا سے ملاقات کی جس میں ملکی اکنامک صورتحال ،جاپان کیلئے ویزوں اور ورک پرمٹ پر گفتگو کی گئی۔

سردار سلیم حیدر نے جاپانی سفیر کو ویزوں اور ورک پرمٹس میں اضافہ کیلئے کہا جس پر جاپانی سفیر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی حکومت سے بات کرکے ویزے اور ورک پرمٹس میں اضافہ کرائیں گے ۔ٹیکنیکل ویزوں کے بارے میں بھی انہوں نے کہا کہ ان کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی ۔مٹسوہیرو واڈا نے کہا کہ جاپان پاکستان کی انڈسٹریز میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں