ویزا شٹل سروس کا کیفے ٹیریا ،فوٹو کاپی شاپ سیل

 ویزا شٹل سروس کا کیفے ٹیریا ،فوٹو کاپی شاپ سیل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے ویزا شٹل سروس کا معائنہ کیا۔۔۔

 مین کیفے ٹیریا اور فوٹو کاپی شاپ کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور قیمتوں میں اضافے پر سیل کر دیا گیا جبکہ منیجر کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے شٹل سروس کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ ہر بکنگ کائونٹر پر فوری طور پر تفصیلات کے ساتھ شٹل سروس چارجز ظاہر کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں