تنگ نظری ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ، منہاج القرآن

تنگ نظری ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ، منہاج القرآن

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ تنگ نظری اتحاد و یکجہتی،عقل و شعورکی دشمن اور ترقی کے راستے کی بڑی رکاوٹ ہے ۔

آج نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان پر حملے ہورہے ہیں۔ بطور قوم ہماری شناخت کو مٹایا جارہا ہے ۔ طلبا نظریاتی دہشتگردی کے خلاف دیوار بنیں۔ اپنا مضبوط تعلق قرآن و سنت کی تعلیمات کے ساتھ استوار کریں، ان خیالات کااظہار انھوں نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سینئر کلاسز کے طلبا کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں