خواجہ سرائوں کے لئے پہلے شیلٹر ہوم کا افتتاح

خواجہ سرائوں  کے لئے پہلے شیلٹر ہوم کا افتتاح

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے خواجہ سرائوں کے لیے پاکستان کے پہلے شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا۔وزارتِ انسانی حقوق کے تعاون سے اس منصوبے کے تحت مجبور۔۔۔

 اور نادارخواجہ سرا افراد کو عارضی طور پر رات کو قیام، ناشتے اور رات کے کھانے جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ شیلٹر ہوم کی افتتاحی تقریب میں ایم ڈی بیت المال کے ہمراہ وزارتِ انسانی حقوق کے ڈائریکٹر جنرل محمد ارشداور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ عامر فدا پراچہ نے کہا کہ بیت المال معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے فرض سے بخوبی آشنا ہے اور بھرپور عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں