رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر مزید ٹیکس نہ لگایا جائے ،چودھری مظہر

 رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر مزید ٹیکس  نہ لگایا جائے ،چودھری مظہر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن چودھری مظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے دبائو پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر مزید ٹیکس لگانے سے گریز کیا جائے۔

 مضبوط معاشی پالیسیاں وضع کرنا ہوں گی ، پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے سے کاروباری برادری اور عوام دونوں شدید متاثر ہو رہے ہیں ،فیصلہ واپس لیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اقتصادی زوال اور معاشی انحطاط کی بڑی وجہ کاروباری شعبے کو فروغ نہ دینا ہے۔ تاہم متعلقہ اداروں کی اس جانب توجہ اور دیگرسیکٹرز کی مطابقت سے اقدامات ملکی معیشت کے فروغ میں نمایاں کردار اداکر سکتے ہیں، اس لئے صنعتی، کاروباری، تجارتی ومعاشی استحکام کے لئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے عمل کے ساتھ بجلی و گیس کے نرخوں میں بھی کمی کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں