موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ، 1ڈاکو گرفتار

موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ، 1ڈاکو گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) ویسٹریج کے علاقہ حبیب کالونی پھاٹک کے قریب رات گئے 4موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، پولیس نے مشکوک موٹرسائیکلوں کو رکنے کا اشارہ کیا۔

 تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، زخمی ڈاکو کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی ہے جس سے موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد ہوا، گرفتار ملزم نے سال 2021میں پمپ پر واردات کے دوران سکیورٹی گارڈ اسحق جبکہ پمپ پر ایک اور واردات کے دوران کیشئر کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم نے رواں سال واردات کے دوران سردار مسیح نامی شہری کو بھی قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم مبشر رابری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں