40افراد کا پٹرول پمپ پر دھاوا، 14لاکھ چھین لئے

40افراد کا پٹرول پمپ پر دھاوا، 14لاکھ چھین لئے

راولپنڈی (خبرنگار) 40افراد کا پٹرول پمپ پر دھاوا، لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ 3افراد شدید زخمی، مسلح افراد 14لاکھ روپے کی نقدی بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

تھانہ ریس کورس پولیس کو جام وقاص نے درخواست دی کہ تین موٹر سائیکل سوار پٹرول ڈلوانے آئے اور لڑائی جھگڑا شروع کر دیا لڑائی کے دوران ملزمان نے فون کرکے مزید آدمی بلائے جوکہ تعداد میں 35سے 40آدمی تھے جنہوں ہمارے لڑکوں سے کیش چھین لی جو کہ تقریباً 14لاکھ تھی اور لڑائی کے دوران اسامہ، محمد وسیم اور کامران شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں