اولڈ گرانٹ پراپرٹی ریگولر لیز میں تبدیلی کیلئے ڈیڈلائن مقرر

اولڈ گرانٹ پراپرٹی ریگولر لیز میں تبدیلی کیلئے ڈیڈلائن مقرر

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) اولڈ گرانٹ پراپرٹی ریگولر، لیز میں تبدیل کروانے کیلئے ڈیڈلائن مقرر، 30جون 2023آخری تاریخ مقرر، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے وارننگ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے اولڈ گرانٹ لیز پراپرٹی/کینٹ کوڈ لیز کو ریگولر اور باقاعدہ لیز میں تبدیل کروانے کیلئے ڈیڈلائن مقرر کر دی ہے، گورنمنٹ آف پاکستان منسٹری آف ڈیفنس نے اولڈ گرانٹ لیز پالیسی 2007کی میعاد 30جون 2023تک توسیع کر دی ہے، جائیداد رکھنے والوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی جائیداد کو باقاعدہ کمرشل و رہائشی لیز میں تبدیل کروانے کیلئے کینٹ بورڈ راولپنڈی میں درخواست فارم شیڈول (V)بمعہ ضروری دستاویزات پر دئیے جاسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں