پمزکے شعبہ اکائونٹس سے کمپیوٹر چوری،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

پمزکے شعبہ اکائونٹس سے کمپیوٹر  چوری،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پمز ہسپتال کے شعبہ اکاوئنٹس سے صحت سہولت پروگرام کا ریکارڈ والا کمپیوٹر چوری کرلیاگیا ۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر نعیم ملک نے معاملہ کی تحقیقات کیلئے پروفیسر راناعمران سکندر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ۔ کمپیوٹرچوری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ کراچی کمپنی کو درخواست دے دی گئی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں