ایچ ای سی کے مستقل ای ڈی کی تعیناتی سرچ کمیٹی کااجلاس آئندہ ہفتے ہوگا

ایچ ای سی کے مستقل ای ڈی کی تعیناتی  سرچ کمیٹی کااجلاس آئندہ ہفتے ہوگا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مستقل ایگز یکٹو ڈائر یکٹر کی تعیناتی کے لئے قائم سرچ کمیٹی اگلے ہفتے اجلاس منعقد کرے گی۔

 جس کے بعد پروسیس کو حتمی شکل دیتے ہوئے امیدواروں کے نام فائنل کئے جائیں گے ، دنیا سے بات کرتے ہوئے سرچ کمیٹی کے ایک ممبر کا کہنا تھا کہ اس عمل میں ابھی بھی وقت درکار ہے مگر کمیٹی کی کوشش یہی ہے کہ تعیناتی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں